مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں ایک یہودی کا قبول اسلام

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس، گارج لے گونس سارسل میں ایک یہودی پیئر دائیری نے جمعہ کی نماز میں اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے ڈائریکٹر مرکز سارسل قاری طاہر عباس کے ہاتھ پر  اسلام قبول کیا۔ ان کا نیا نام محمد ناصر رکھا گیا۔ محمد ناصر کے قبول اسلام میں منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے جاوید اقبال کے حسن اخلاق اور کردار نے اہم کردار ادا کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب میں نے اسلام قبول کرنے کا ارادہ کیا تو بہت سی مساجد اور اسلامک سنٹرز کا وزٹ کیا مگر پاکستانی کمیونٹی کو سب سے بہتر پریکٹس میں پایا۔ اور اسی لیے آج منہاج القرآن کے مرکز سارسل میں قبول حق کے لیے حاضر ہوا ہوں۔

پیشے کے اعتبار سے موصوف ایکسپرٹ اکاؤنٹنٹ ہیں اور پیرس کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ اس موقع پر محمد ناصر، جاوید اقبال اور ڈائریکٹر منہاج القرآن مرکز سارسل قاری طاہر عباس، انتظامہ اور دیگر لوگوں نے نو مسلم  محمد ناصر کو مبارکباد پیش کی اور عرفان القرآن کا تحفہ دیا۔ اس مبارک موقع پر میڈیا کوؤرڈینیشن بیورو منہاج القرآن یورپین کونسل کے صدر راؤ خلیل احمد بھی موجود تھے۔

اے، کے، راؤ (پیرس)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top