منہاج القرآن یوتھ لیگ دھدو بسراء (ڈسکہ) کے زیرانتظام عید گفٹ پیکج کی تقسیم
منہاج القرآن یوتھ لیگ دھدو بسراء، ڈسکہ کے زیرانتظام غریب، نادار، مفلس اور مستحقين کے ليے عید گفٹ پیکج تقسيم کيے گئے۔ يہ گفٹ پيکج بچوں کو ديئےگئے۔ اس سلسلہ ميں ہونے والي تقريب ميں منہاج القرآن ڈسکہ کے تحصيلي ناظم صفدر علی بٹ صاحب، سید مہدی رضا نقوی البخاری شاہ، سید احسان الحق شاہ، علامہ حافظ غلام مصطفیٰ طاہر اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھي شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر زبیر احمد صدیقی عرفانی چشتی کي تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ شفقت عقیل نعت مبارکہ پڑھي۔
ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ صفدر علی بٹ نے کہا کہ معاشرے کے غريب، نادار اور مفلس افراد کي خدمت اور مدد کرنا سنت نبوي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ہے۔ آج ہمارے اردگرد ايسے بے شمار لوگ موجود ہيں جو اپني مفلسي کو چھپانے کے ليے کسي سے مدد تک نہيں مانگتے۔ ايسے لوگوں تک ہميں ان کا حق پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے ليے تحريک منہاج القرآن اور اس کے ذيلي فورم سرگرم ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ بھي ايسے فلاحی کاموں میں بھرپور حصہ لے رہي ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامي فلاح تحريک منہاج القرآن کا مقصد ہے۔
سید احسان الحق شاہ نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ديني اقدار کے احياء کے ساتھ ایک فلاحي اور پرامن تحریک ہے۔ یہ صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودي کے لیے کام کرتی ہے۔ منہاج یوتھ لیگ یو سی بھڑتھانوالہ کے صدر افتخار احمد قادری نے کہا کہ نے کہا کہ تحريک دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري امت سے ٹوٹے ہوئے تعلق باللہ اور ربط رسالت کو بحال کر رہے ہيں۔ یہ تحریک نسل نو کی تربیت اور اصلاح احوال امت بھي کر رہي ہے۔
تقريب کے آخر میں معزز مہمانوں نے اپنے ہاتھوں سے غریب، نادار، مفلس اور مستحق بچوں میں کپڑے اور دیگر تحائف تقسيم کیے۔ آخر ميں سید مہدی رضا نقوی البخاری شاہ نے ملک پاکستان کے استحکام اور عالم اسلام کي ترقي کے ليے دعا بھي کي۔ پروگرام کي نقابت کے فرائض رحمان خالد نے سرانجام ديئے۔
تبصرہ