پشاور اور بنوں میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں : منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان

گذشتہ روز پاکستان، پشاور اور بنوں میں ہونے والے خود کش بم حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے رفقاء و اراکین نے ان دھماکوں میں شہید ہونے والے مسلمان بھائیوں کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ ناظم MPIC جاپان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر باندوسٹی میں ایک خصوصی نشست ہوئی جس میں منہاج القرآن جاپان کے رفقاء و اراکین کی ایک کثیر تعداد سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مذہبی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکز منہاج القرآن جاپان کے ڈائریکٹر حافظ محمد یعقوب مغل نے پاکستان میں امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لئے اور عالمی امن اور اتحاد و امت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top