علامہ اظہر سعید کا دورہ جاپان

منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے سکالر علامہ اظہر سعید جاپان کے کامیاب تنظیمی و دعوتی دورے کے بعد واپس انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ علامہ اظہر سعید کی انگلینڈ واپسی سے قبل ان کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن جاپان کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ الوداعی ڈنر کے موقع پر علامہ اظہر سعید نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا اور ماہ رمضان المبارک میں جاپان بھر میں محافل کے انعقاد اور اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ پر بھی مبارکباد پیش کی، اور دعا کی کہ جاپان بھر میں پاکستانی اور مسلم تنظیمیں اسی طرح مل جل کر اسلام اور اپنے پیارے وطن پاکستان کا نام روشن رکھیں۔

ایئر پورٹ پر حافظ محمد یعقوب مغل، محمد انعام الحق، محمد صالح افغانی، شفقت محمود بٹ، محمد سلیم خان، محمد حنیف مغل، ملک فیصل قادری، محمد اشفاق خاں، شمشاد خان، محمد اعجاز اور دیگر احباب نے علامہ اظہر سعید کو ٹوکیو جاپان کے ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔

رپورٹ: انعام الحق (ناظم MPIC جاپان)
مرتب: میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top