فرانس میں لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل تجدید احیائے دین کے لیے دنیا بھر میں اسلام کا صحیح پیغام پہنچانے کیلئے بانی و سرپرست اعلیٰ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی سرپرستی میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات اور قائم اسلامک سنٹر امن عالم اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مصروف عمل ہیں۔ منہاج القرآن فرانس کے زیر اہتمام امسال بھی لیلۃ القدرکا عظیم الشاں اجتماع منعقدہوا۔ جس میں فرانس بھر سے فرزاندان توحید نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب سے مرکزی نائب امیر اور سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان قادری نے شب قدر کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ اس کے بعد امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے بھی لیلۃ القدر کے موضوع پر خصوصی گفتگو کی۔ پروگرام میں فرانس سے پاکستان کے قائمقام سفیر رفیع الزماں صدیقی نے بھی شب قدر کے اس روحانی اجتماع میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس روحانی اجتماع میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

اس پروگرام میں سینئر نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس سے صدر عبدالجبار بٹ، ناظم رانا فیصل علی قادری، صدر میڈیا کونسل راؤ خلیل احمد، صدر PAT طارق چوہدری، ملک شبیر احمد اعوان، ظفر چوہدری، چوہدری محمد سعید اور دیگر عہدیداران کے علاوہ دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ سفیر پاکستان رفیع الزماں صدیقی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمہ عرفان القرآن بھی پیش کیا گیا۔ تمام حاضرین کے لئے سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top