ملک کے تحفظ کے لیے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا : ساجد گوندل

ہماری حکومتیں تعلیم کو پہلی ترجیحی بنالیتیں تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا
ملکی سلامتی کے خلاف ہونے والے کسی سمجھوتے کو بھی طلبہ برداشت نہیں کریں گے
سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ایم ایس ایم لاہور کے عہدیداران سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجدگوندل نے ایم ایس ایم لاہور کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ جس سے ہر طرف مایوسی پھیل رہی ہے لہذا ملک کے تحفظ کے لیے ہر طبقے کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہماری حکومتیں تعلیم کو پہلی ترجیحی بنالیتیں تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا کیونکہ دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ جہالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں جتنی غیر ملکی مداخلت بڑھ گئی ہے اس کی وجہ سے ہر شہری ملکی سلامتی کے خلاف ہونے والے کسی سمجھوتے کو بھی برداشت نہیں کرے گا۔ اس موقع پر ایم ایس ایم لاہور کے صدر حافظ محمد رمضان نیازی، محمد عمران درویش اور مرکزی سیکرٹری انفارمیشن محمد صدیق جان بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top