پاکستان میں دہشت گردی کی آگ جلانے والے ملک دشمن عناصر کے آلہ کار ہیں: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور طاقت کا غلط استعمال مسائل کا حل نہیں
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا تقریب سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور طاقت کا غلط استعمال مسائل کا حل نہیں۔ ہمسایہ ملک بے جا مداخلت کرکے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے عوام مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کی آگ جلانے والے ملک دشمن عناصر کے آلہ کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن، محبت، رواداری، مساوات اور قومی یکجہتی ملک و قوم کو بچا سکتی ہے اور کامیابی کی راہوں پر گامزن کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ سیاستدان کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی دشمن عناصر پاکستان کو انتشار اور بیرونی دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ عوام، حکومت اور فوج سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قیادت کی ذمہ داری ہے کہ قوم کو ایک فکر اور سوچ پر جمع کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top