سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے عبدالرحمان بھٹی کے بڑے بھائی محمد نذیر بھٹی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے عبدالرحمان بھٹی کے بڑے بھائی محمد نذیر بھٹی گذشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی وفات پر مرکزی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، کوآرڈینیٹر امورخارجہ داؤد حسین مشہدی، امیر پنجاب احمد نواز انجم، امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر ناروے پرویز نثار، سینئر نائب صدر افتخار محمود، ناظم فیض عالم اور دیگر قائدین نے مرحوم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جملہ قائدین نے عبدالرحمان بھٹی سے مرحوم کی وفات پر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے! آمین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top