حکومت ہو یا اپوزیشن پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور سلامتی ہر ایک کا مقصود ہونا چاہیے : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

پشاور بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پشاور یادگار چوک (مینا بازار) میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے اور اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتیں ہمیشہ سے اس عظیم سلطنت کو غیر مستحکم دیکھنے کی خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہو یا اپوزیشن پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور سلامتی ہر ایک کا مقصود ہونا چاہیے۔ انہوں نے پشاور بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے پشاور بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top