ناظم رابطہ MQI یونان ناصر علی قادری کے والد محترم قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

گذشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم رابطہ ناصر علی قادری کے والد محترم قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔ مرکزی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام و ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، کوآرڈینیٹر امور خارجہ داؤد حسین مشہدی، مرکزی قائدین اور سٹاف ممبران کے علاوہ امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر سید ارشد شاہ، سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری، ناظم حاجی اصغر سمیت صدر مجلس شوریٰ یونان شفیق اعوان، صدر جاوید اعوان، ناظم رمضان قادری اور صدر MPIC یونان غلام مرتضیٰ قادری نے مرحوم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top