منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن
سال 2008ء میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام رواں سال 2009ء میں بھی دوسرا سالانہ سات روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ 2009ء کے ماہ رمضان المبارک میں پہلے عشرہ کے دوران سات روزہ عرفان القرآن دروس شروع ہوئے۔ یہ دروس تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال کے صدر حاجی عبدالغفور کی خصوصی دل چسپی اور تعاون سے شروع ہوئے۔ چکوال میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گراؤنڈ میں ہونے والے ان دروس کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے بھی خصوصی اجازت طلب کی گئی ۔
اس پروگرام سے چند دن پہلے قاری ریاست علی چوہدری کے زیر نگرانی چکوال کی تحصیلی ایگزیکٹو باڈی کی تنظیم نو بھی کی گئی تھی۔ نئی تنظیمی باڈی کے عہدیداران غلام رضا اعوان، توقیر عباس اور باقر قریشی نے فریبیلٹی رپورٹ تیار کے درس قرآن کے اتنظامات کا جائزہ لیا۔ اس سلسلہ میں انتظامی کمیٹی بھی بنائی گی۔ جسے پلاننگ کمیٹی کا نام دیا گیا۔ اس کے علاوہ سیکورٹی، خواتین امور، دعوتی، علماء و مشائخ رابطہ، پنڈال کمیٹی، تشہری، میڈیا، استقبالیہ، سٹیج کمیٹی کے علاوہ دیگر کمیٹیاں بھی بنائی گئیں۔
دوسری جانب دروس قرآن کی تشہری کے لیے جدید ترین اور تیز ترین انداز اختیار کیا گیا۔ اس کے لیے پرنٹنگ میٹریل سمیت ہورڈنگز، پوسٹرز اور ٹی وی کیبل نیٹ ورک پر کمرشلز بھی چلائے گئے۔ مقامی و قومی اخبارات میں اشتہارات شائع کرانے کے علاوہ خصوصی ضمیمے بھی شائع کرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ چکوال شہر کے مضافات میں تقریباً 60 گاؤں میں بذریعہ ڈاک تشہیری میٹریل تقسیم کیا گیا اور شرکاء کو بذریعہ ٹیلی فون دعوت بھی دی گئی۔ دروس قرآن کی تشہیر کے لیے شہر بھر میں رکشوں کے ذریعے لاوڈ سپیکر پر بھی اعلانات کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر گھر ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے گئے ۔
دوس قرآن کے کامیاب انعقاد کے لیے انتظامات
پنڈال کی تیاری :
دروس قرآن کے 7 روزہ پروگرام سے دو روز قبل گورنمنٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ کی صفائی کروائی گئی جس کیلئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ 23 اگست 2009ء کو پنڈال کے لیے 150 فٹ چوڑا اور 200 فٹ لمبائی پر مرد و خواتین کے لیے الگ الگ پنڈال بنایا گیا۔ جہاں سیکورٹی کے الگ الگ انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
پارکنگ :
پنڈال سے کافی فاصلہ پر پارکنگ کا وسیع انتظام کیا گیا جس میں کاریں، موٹر سائیکل، سائیکل، رکشے الگ الگ مخصوص جگہ پر پارک کروائے گئے جس میں کسی قسم کی بھی کوئی دشواری پیدانہیں ہوئی۔
اخراجات :
دروس قرآن کے کامیاب انعقاد کے لیے تحریک کے ان احباب نے خصوصی تعاون کرتے ہوئے اخراجات جمع کیے۔
حاجی عبدالغفور شیخ، حاجی محمد صفدر، حاجی محمد صابر، ڈاکٹر سہیل محمود جنجوعہ، غلام رضا اعوان، خان ہارون حیدر (جملہ یوتھ لیگ ) محمد باقر قریشی (جملہ ایم ایس ایم)، منہاج القرآن ویمن لیگ (جملہ تنظیم ) محمد جہانگیر حسین اور جملہ اراکین یونین کونسل نمبر 2 چکوال شہر، پروفیسر حافظ غلام مصطفی، نیاز حسین، محمد احسان سنی، ساجد حسین اعوان، خالد محمود جنجوعہ، حاجی محمد نذیر عادل، یونین کونسل ڈب (بہکڑی تنظیم) اور دیگر صاحب ثروت لوگ بھی اس کام میں شامل تھے۔
سیکیورٹی :
پروگرام کے لیے سکیورٹی کے خصوصی طور پر انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سلسلہ میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ سیکورٹی اہکار تعینات تھے جو پنڈال کے اندر اور باہر سیکیورٹی امور کی گہری نگرانی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ سکینر اور میٹل ڈیکٹیٹر بھی استعمال کیے گئے۔ خان ہارون حیدر، محمد باقر قریشی اور محمد احسان سنی سیکورٹی انچارج تھے ۔ محمد ہارون، محمد قاسم مصطفوی، طارق محمود، عابد حسین، ذیشان عباس، شہزاد حسین ، صدام حسین، حسیب عالم، اسد محمود، محمد ارسلان قادری، اللہ دتہ، محمد رضا قادری، حافظ محمد زین العابدین اور محمد افضال نے سیکیورٹی کی مختلف ذمہ داریاں سر انجام دیں۔
کتب و کیسٹس کے سٹال پر مامور افراد :
غلام رضا اعوان، حافظ محمد رضا قادری، ماسٹر خلیل الرحمن، عبدالغنی، ملک افتخار احمد، صوفی عبدالعزیز، غلام شبیر، اللہ دتہ نے کتب و کیسٹس کے سٹال پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔
پہلا درس عرفان القرآن (24 اگست 2009ء)
سال 2009ء کے دروس قرآن کا افتتاحی درس علامہ محمد افضال قادری آف مری نے دیا۔ انہوں نے’’حقیقی مومن کا قرآنی تصور‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد شروع ہونے والے اس پروگرام کو مقررہ وقت پر تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شروع کیا گیا۔ اس درس قرآن میں 2000 سے زائد خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔
دوسرا درس عرفان القرآن (25 اگست 2009ء)
25 اگست 2009ء کو سحری کے بعد دوسرے درس قرآن میں علامہ محمد رضا قادری آف لیہ نے’’خدمت خلق کا قرآنی تصور‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے خدمت خلق پر ایک جامع اور فکر انگیز خطاب کیا۔ اس پروگرام میں خواتین و حضرات اور معززین شہر و علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کے آخر میں اگلے پروگرام کیلئے ہدایات دی گئیں ۔
تیسرا درس عرفان القرآن (26 اگست 2009ء)
26 اگست 2009ء کو علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی آف ایبٹ آباد نے تیسرا درس قرآن دیا۔ انہوں نے ’’معمول کے غیر معمولی گناہ‘‘ کے اچھوتے موضوع پر خطاب کیا۔ صبح نماز فجر کے بعد حسب معمول پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس درس قرآن میں سابقہ دنوں کی نسبت حاضرین کی تعداد دگنی ہو چکی تھی اور پنڈال کچھا کچھ بھرا ہوا تھا ۔
چوتھا درس عرفان القرآن (27 اگست 2009ء)
منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام 27 اگست 2009ء کو تیسرا درس قرآن بعنوان ’’توبہ کی عظمت و تاثیر‘‘ انعقاد پذیر ہوا۔ گزشتہ شب کی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔ تیسرا پروگرام ختم ہونے کے بعد دن کو تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے موسم تو خوشگوار ہو گیا۔ وسیع پنڈال جو پہلے ہی شرکاء سے بھر چکا تھا۔ اسے مزید وسیع کیا گیا لیکن اس کے باوجود کئی لوگوں نے کھڑے ہو کر خطاب سنا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے توبہ کی عظمت پر ایمان افروز خطاب کیا۔ آخر میں رقت آمیز دعا بھی کی گئی۔
پانچواں درس عرفان القرآن (28 اگست 2009ء)
28 اگست 2009ء کو ہونے والے درس قرآن میں علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے’’رمضان اور قرآن کا باہمی تعلق‘‘کے موضوع کو منتخب کیا۔ علامہ محمد فیاض بشیر نے اپنے خطاب میں انہوں نے پنڈال کا سماں دیکھ کر اہلیان چکوال اور تحریکی احباب کو خصوصی مبارکباد دی اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ اس پروگرام کا اختتام پر حسب سابق تمام فورمز کی میٹنگ بلائی گئی اور ان کو مبارکباد اور خصوصی ہدایات دی گئیں۔
چھٹا درس عرفان القرآن (29 اگست 2009ء)
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری فیصل آبادی نے 29 اگست 2009ء کو ’’عالمی حالات اور مسلمانوں کا مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے پہلے پانچ پروگرام اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد و نصرت سے انتہائی کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے جس سے تحریکی احباب کو بڑا حوصلہ ملا اور مزید محنت کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیار کیا۔ علامہ محمد ادریس قادری کو خطاب کیلئے مدعو کیا گیا انہوں نے مسلمانوں کی حالت زار پر فکری اور جامع موازنہ دیگر مذاہب کے ممالک کیساتھ کیا۔ جسے ہر طبقہ فکر نے بڑی توجہ اور انہماک سے سماعت فرمایا انہوں نے ہر گوشہ پر بڑی تفصیل سے موازنہ پیش کیا ۔
خطاب کے بعد دروس قرآن کی اختتامی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز کی طرف سے پانچ سی ڈیز کا خصوصی پیکٹ 100 روپے کے عوض حاضرین میں تقسیم کیا گیا۔ آخر میں دعا کے بعد حسب سابق تمام فورمز کی میٹنگ بلائی گئی جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے آخری پروگرام کی کامیابی کیلئے خصوصی ہدایات دیں۔
ساتواں اور آخری درس عرفان القرآن (30 اگست 2009ء)
دروس قرآن کے آخری پروگرام میں ’’حقوق زوجین‘‘ کے موضوع پر علامہ علی اختر اعوان آف واہ کینٹ نے حاضرین کے قلوب و اذہان کو جلا بخشی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔ اس کے علاوہ قاری ریاست علی چوہدری ڈویژنل نائب ناظم تحریک بھی تقریب میں موجود تھے۔ اختتامی تقریب اور درس قرآن کے لیے پنڈال میں تقریبا 10 ہزار کے قریب کرسیاں لگائیں گئیں تھیں۔ چکوال کی تاریخ میں یہ بہت بڑا اجتماع تھا۔
علامہ علی اختر اعوان نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ خطاب کے بعد شیخ زاہد فیاض صاحب نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمدللہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام اس رمضان المبارک میں 18 مختلف جگہوں پر دروس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دروس قرآن کا مقصد اللہ تعالیٰ سے ٹوٹا ہوا تعلق بحال کرنا ہے اور تحریک منہاج القرآن جگہ جگہ یہ پیغام پہنچا رہی ہے۔ اس وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری یہ درد لیکر پوری دنیا میں اس پیغام کو پھیلا رہے ہیں۔ آئیے آپ بھی تحریک منہاج القرآن سے وابستگی اختیار کریں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دست و بازو بنیں۔ آخر میں رقت آمیز دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کی طرف سے تمام علمائے کرام، معززین شہر اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس طرح سات روزہ دروس عرفان القرآن انتہائی باوقار، منظم اور بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے اختتام پذیر ہوئے۔ جو کہ تادیر یاد رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور کارکنوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔
خصوصی شیلڈز
1۔ یوتھ لیگ 2۔ ایم۔ ایس۔ ایم۔ 3۔ منہاج القرآن ویمن لیگ 4۔ منہاج القرآن علماء کونسل
شیلڈ برائے ذیلی تنظیمات :
1۔ یونین کونسل نمبر 2 چکوال سٹی 2۔ یونین کونسل ڈب بہکڑی تنظیم 3۔ یونین کونسل کوٹ چوہدریاں 4۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون
خصوصی اسناد حسن کارکردگی
برائے مالکان اخبارات (مرتضیٰ انجم ملک ہفت روزہ انٹر چینج، حافظ عبدالغفور منہاس ہفت روزہ مائرز خالد اعوان، ہفت روزہ دوسرا رخ، محمد ریاض انجم ہفت روزہ پریس فورم خواجہ بابر سلیم محمود جنرل سیکرٹری پریس کلب چکوال و نمائندہ جنگ و جیو نیوز)
٭ برائے خواتین و حضرات (مالی امداد) ٭ برائے کتب و کیسٹس سٹالز ٭ برائے سیکورٹی
راقم : غلام رضا اعوان ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال
کمپوزنگ، ترتیب و معاونت و فوٹو گرافی : توقیر عباس، ذیشان عباس (برائٹ پرنٹرز اینڈ پینافلیکس چکوال)
تبصرہ