دہشت گردی کی آگ کی لپیٹ میں پورا پاکستان خطرناک صورتحال سے گزر رہا ہے

راولپنڈی مال روڈ پر ہونے والے ہولناک خودکش بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت
مرکزی امیر فیض الرحمان درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر پنجاب احمد نواز انجم

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمان درانی، ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور امیر پنجاب احمد نواز انجم نے ایک مشترکہ بیان میں راولپنڈی مال روڈ پر ہونے والے ہولناک خودکش بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی آگ کی لپیٹ میں پورا پاکستان خطرناک صورتحال سے گز ر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے۔ اس درد ناک واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج، حکومت، عوام، اپوزیشن اور موثر شخصیات کو قومی صورتحال کے پیش نظراتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کر کے دہشت گردی کا قلع قمع کرنا چاہیے۔ آخر پر انہوں نے شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top