منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈیزیو کی تنظیم نو

منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈیزیو (میلان) اٹلی میں تنظیم نو کے لئے اجلاس ہوا۔ جس میں منہاج القرآن نارتھ اٹلی کی مجلس شوریٰ اور لوکل ایگزیکٹیو کونسل ڈیزیو کی تنظیم سازی کی گئی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد اشفاق نے حاصل کی، بعد ازاں محمد شبیر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ابتدائی کلمات میں صوفی محمد اشرف نے ایجنڈا بتایا اور منہاج القرآن ڈیزیو کی تنظیم اور بالخصوص ناظم مالیات حاجی محمد خالد کو میلان میں شاندار تربیتی کیمپ کے انعقاد پر مرکز کی طرف سے خصوصی مبارکباد دی!

ایجینڈا پر بحث کے بعد تمام رفقاء نے متفقہ طور پر حاجی ارشد جاوید کو شوریٰ کا صدر منتخب کیا۔ علاوہ ازیں حاجی محمد خالد کو بطور نائب صدر اور تمام اہم رفقاءکو شوریٰ کا ممبر نامزد کیا۔ اس کے بعد تمام احباب کے مشورے سے ڈیزیو کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل نو ہوئی۔ جس کی تفصیل یہ ہے:

حاجی محمد خالد (صدر)، حاجی محمد سرفراز (نائب صدر)، حاجی محمد اشرف (ناظم)، محمد شبیر (نائب ناظم)، چن نصیب (ناظم دعوت و تربیت)، حافظ فرحان قادری (نائب ناظم)، ملک محمد فیروز (ناظم مالیات)، نصیر احمد (نائب ناظم)، محمد یعقوب (ناظم نشر و اشاعت)، سرمد جاوید (نائب ناظم)، حاجی محمد شبیر (ناظم مصالحتی کونسل)، محمد قیوم (نائب ناظم)، محمد فیضان (نائب ناظم)، محمد خوشخال خان (ناظم سنٹر)، نائب ناظمین: حاجی محمد یونس، رئیس انجم، محمد اشفاق، محمد عمران، غلام نبی۔

یہ تنظیم سازی 2 سال کے لئے کی گئی ہے جس کے بعد دوبارہ تنظیم نو ہو گی۔ شوریٰ کا اگلا اجلاس 22 نومبر 2009 کو طے پایا گیا ہے اور ساتھ یہ بھی طے پایا گیا ہے کہ سال میں 4 اجلاس منعقد ہوں گے۔ اس کے بعد حاجی خالد صاحب نے قربانی مہم کے حوالے سے دوستوں کو آگاہ کیا۔ اس اجلاس میں کم و بیش 40 رفقاء نے شرکت کی جس میں نئے اور پرانے رفقاء نے شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام نائب ناظم دعوت و تربیت حافظ فرحان قادری کی خصوصی دُعا سے ہوا۔

رپورٹ : محمد یعقوب، سرمد جاوید

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top