منہاج القرآن انٹرنیشنل (اولڈھم) برطانیہ کے سینئر رہنما حاجی غلام مصطفیٰ صابری کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (اولڈھم) برطانیہ کے سینئر رہنما غلام مصطفیٰ صابری نے 29 اکتوبر 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ناظم امور خارجہ جي ايم ملک اور ديگر قائدين نے جی ایم صابری کا استقبال کیا۔ انہوں نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات ميں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنيشنل برطانيہ کي کارکردگي کے حوالے سے بريفنگ دي۔ ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي نے انہيں تحريک کے کام کو بہتر انداز ميں جاري رکھنے پر مبارکباد دي اور ان کي حوصلہ افزائي کي۔ بعدازاں جی ایم صابری کو مرکزی سيکرٹريٹ ميں گوشہ درود، سیل سنٹر، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، منہاج یونیورسٹی ، شریعہ کالج، دعوت و تربیت سميت ديگر شعبہ جات کا وزٹ کرايا گيا۔ ان کے دورہ کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top