تحريک منہاج القرآن کے مرکزي قائدين کي وسيم اکرم سے تعزيت

تحريک منہاج القرآن کے مرکزي قائدين نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر وسيم اکرم سے ان کی اہلیہ ہما وسیم کے انتقال پر تعزيت کي ہے۔ ناظم امور خارجہ جي ايم ملک کي سربراہي ميں مرکزي قائدين کا وفد وسيم اکرم کے گھر گيا۔ وفد ميں ناظم اجتماعات جواد حامد، ڈاکٹر اصغر جاويد قادري، شہزاد رسول قادري اور دیگر شامل تھے۔

جي ايم ملک نے شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي طرف سے وسيم اکرم کو تعزيتي پيغام پہنچايا۔ انہوں نے کہا کہ پوري قوم کي طرح تحريک منہاج القرآن کے مرکزي قائدين و کارکنان آپ کے اس غم ميں شريک ہيں۔ تعزيتي ملاقات ميں جي ايم ملک نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن "عرفان القرآن" اور ان کي تصنيف ہدايۃ الامہ وسيم اکرم کو پيش کي۔ آخر ميں مرحومہ ہما وسیم کے ليے فاتحہ خواني اور دعائے مغفرت بھي کي گئي۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top