رسول اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی گستاخی کرنے والا اور اس کا ساتھ دینے والا دونوں خارج از ایمان ہیں : فرحت حسین شاہ

ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمانوں کا مرکز و محور ہیں
منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ کا تقریب سے خطاب

منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمانوں کا مرکز و محور ہیں۔ انہیں نظر انداز کرنے و الاایمان سے خالی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کرنے والا اور اس کا ساتھ دینے والا دونوں خارج از ایمان ہیں۔ عشق مصطفی مسلمانوں کی کامیابی کا ضامن ہے۔ وہ گزشتہ روز علماء کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مرکزی قائدین علماء کونسل مولانا محمد حسین آزاد، میر آصف اکبر، ممتاز صدیقی ، نصیر صدیقی اور مولانا عثمان سیالوی بھی موجو د تھے۔ سید فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسلام، قرآن اور شریعت کی روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسلمانوں کا تعلق اپنے نبی علیہ السلام کے ساتھ مضبوط رہا ان کی عظمت، عروج برقرار رہا۔ جب ہم نے ان سے تعلق کو اہمیت نہیں دی تو ہماری اہمیت خاک میں مل گئی۔ تحریک منہاج القرآن شبانہ روز عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو نام نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ذات نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جمع کیا جائے کیونکہ یہی مسلمانوں کا حقیقی سرمایہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top