منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے سابق صدر میاں محمد اکرام قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے نائب ناظم میاں مقصود اکرام (ھاگن، جرمنی) کے والد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے سابق صدر میاں محمد اکرام قضائے الٰہی سے مورخہ 11 نومبر 2009ء کو آبائی شہر چک جھمرہ (فیصل آباد) میں انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی وفات پر بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام و ناظم امورخارجہ جی ایم ملک سمیت مرکزی قائدین اور سٹاف ممبران نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔
علاوہ ازیں مرحوم کی وفات پر سرپرست منہاج یورپین کونسل حاجی گلزار، امیر تحریک یورپ علامہ حسن میر قادری، صدر یورپین کونسل سید محمد ارشد شاہ، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، سینئر نائب صدر محمد نعیم چودھری، نائب ناظم یورپین کونسل تسنیم صادق، صدر انٹیگریشن کونسل اعجاز وڑائچ، سیکرٹری سید جمیل شاہ، ناظم رابطہ شفیق اعوان، سرپرست ہالینڈ ڈاکٹر عابد عزیز خان، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اصغر، سرپرست میڈیا کوآرڈینیشن بیورو MCB ٰیورپ شکیل چغتائی، صدر راؤ خلیل احمد، جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی، کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوا، صدر منہاج القرآن فرانس عبدالجبار بٹ، ناظم رانا فیصل علی قادری، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس ملک شبیر احمد اعوان اور صدر مجلس شوریٰ چودھری محمد سعید نے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔
تبصرہ