قرآن مجید میں ہر مسئلہ اور زمانہ کے لیے رہنمائی موجود ہے : پروفیسر شریف کمالوی

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شعبہ دعوت کے نائب ناظم پروفیسر شریف کمالوی نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات کو عام کرنے سے امت مسلمہ کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ قرآن مجید میں ہر مسئلہ اور زمانہ کے لیے رہنمائی موجود ہے۔ قرآن مجید جسمانی اور روحانی بیماریوں کے لیے شفاء ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن شعبہ (دعوت) کے زیراہتمام نشتر ٹاؤن منہاج کالج قینچی امر سدھو میں قرآن فہمی کے سلسلہ میں تین ماہ پر مشتمل عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر رمضان ایوبی، حافظ غلام مصطفیٰ، توقیر احمد اعوان اور اصغر ساجد نے کورس میں پوزیشن ہولڈرز بالترتیب محمد افضل قادری (اول) عطیہ رفیقہ(دوم) عظمیٰ ارشد (سوئم) کو خصوصی انعامات اور شیلڈز دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top