علامہ اقبال اعظم کا دورہ ڈنمارک

علامہ محمد اقبال اعظم ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ نے آغوش پروجیکٹ کے سلسلہ میں گذشتہ ہفتے ڈنمارک کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے بھی ملاقات کی اور پروجیکٹ سے متعلق ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے اس مہم کو بہترین انداز میں پورے یورپ میں منظم انداز میں چلانے پر علامہ اقبال اعظم کو مبارکباد دی۔ اس دورے کے دوران ڈائریکٹر MWF یورپ علامہ اقبال اعظم نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے عہدیداران چوہدری محمد سرور، رائے محمد زبیر، راجہ منیر، محمد شبیر، سید محمود شاہ، محمد بلال اوپل، نجیب قیصر، عبدالستار سراج، حافظ ظہیر احمد اور حافظ نفیس سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ڈنمارک کی انتظامیہ کو آغوش پروجیکٹ کا ٹارگٹ مکمل کرنے پراور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کو نیا سنٹر خریدنے پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top