منہاج القرآن ویمن لیگ اٹلی کے زیر اہتمام محفل درود پاک

گذشتہ دنوں منہاج القرآن ویمن لیگ کارپی (اٹلی) کے زیر اہتمام منہاج ویمن لیگ کی ممبر اور ممبر منہاج مصالحتی کونسل صائمہ شکیل کی رہائش گاہ پر محفل درود پاک کا انعقاد ہو۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس میں خصوصی طور پر صدر منہاج القرآن ویمن لیگ مسز اشفاق انجم، نائب صدر مسز عظمیٰ ظہیر، ناظمہ محترمہ زاہدہ، قائمقام ناظمہ فنانس نائلہ اشفاق، مسز انیس، مسز رفیق، سدرہ نذیر، مسز سعادیہ بانو، فضاء علی اور دیگر خواتین نے بھرپور شرکت فرمائی۔ محفل میں حلقہ درود کے حوالے سے اجتماعی درود پاک پڑھا گیا اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔ محفل کے اختتام پر مسز اشفاق بیگم نے اُمت مسلمہ کیلئے اجتماعی دعا کروائی اور محفل کے اختتام پر لنگر بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ : صائمہ نورین (اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top