اختتامی تقریب عرفان القرآن کورس پاکپتن شریف

تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے زیر اہتمام 3 ماہ پر مشتمل عرفان القرآن کورس منہاج ڈیرہ گلی نمبر 8 اسلام کالونی پاکپتن میں کروایا گیا۔ جس میں تجوید و قرات، ترجمہ و تفسیر، بنیادی گرامر، احادیث اور مسنون دعائیں پڑھائی گئیں۔ اس کلاس میں معلم کے فرائض جناب عاشق حسین قادری نے سر انجام دیئے۔ مورخہ 15 نومبر 2009 کو اس کلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز محمد مسعود اطہر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور اظہر برادران صدر منہاج نعت کونسل نے ہدیہ نعت دف کے ساتھ پیش کیا۔

تقریب میں علامہ حافظ محمد شریف کمالوی مرکزی نائب ناظم دعوت و انچارج عرفان القرآن کورس، عبدالرسول سندھو نائب ناظم دعوت صوبہ پنجاب، محمد لطف اللہ، الحاج رانا منظور علی ضلعی امیر تحریک، ڈاکٹر حماد حسین چوہدری صدر یوتھ لیگ، محمد جاوید عوامی ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر منہاج ویمن لیگ، فہمیدہ ناظمہ ویمن لیگ پاکپتن، محمد احمد کھرل ناظم تحریک منہاج القرآن، نائب صدر فخر سعید جٹ اور کارکنان نے شرکت کی۔ حافظ محمد شریف کمالوی کا خصوصی خطاب ہوا۔ اس کے بعد شرکاء کورس نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ رزلٹ کا اعلان کے بعد طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئی اور 5 پوزیشن ہولڈرز میں عرفان القرآن بطور انعامات تقسیم کیے گے۔ اختتامی دعا جناب حافظ محمد لطف اللہ نے فرمائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top