قوم کے خزانہ کو خرد برد کرنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے : فیض الرحمان درانی

قوم کا خزانہ خالی کرنے والے ہیرو نہیں زیرو ہیں
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمان درانی کا تقریب سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمان درانی نے کہا کہ قوم کے خزانہ کو خرد برد کرنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ اگر ملک میں صاف و شفاف اور غیر جانبدار احتساب کا قانون مؤثر ہو جائے تو عوام کے بہت سے معاشی معاملات درست ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا خزانہ خالی کرنے والے ہیرو نہیں زیرو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیض الرحمان درانی نے کہا کہ ہمارا نظام انتخاب درست ہو جائے اور قانون کے مطابق صاف ستھرے انتخابات ہوں تو بہت سے اچھے افراد قوم کی راہنمائی کے لیے اسمبلی میں پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اور قوم کی ترقی کے لیے سخت اور کڑے احتساب کی ضرورت ہے۔ قانون کی بالادستی لئے ضروری ہے کہ عملی طور پر مضبوطی سے انہیں لاگو کیا جائے اور جو بھی اس کی زد میں آئے اسے اس کے جرم کے مطابق سزاد ی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top