منہاج سپورٹس کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں کھیلوں کی نمائندہ تنظیم ’’منہاج سپورٹس‘‘ سیشن 10-2009ء کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ نومنتخب عہدیداروں میں محمد شعیب بزمی (صدر)، حافظ شاہد اکرم (نائب صدر)، محمد تنزیل انجم (جنرل سیکرٹری)، محمد مشفق (پریس سیکرٹری)، مرزا محمد اویس بیگ(فنانس سیکرٹری) اوراظہر اقبال (جوائنٹ سیکرٹری) شامل ہیں۔اس موقع پر وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ظہوراللہ الازہری، پروفیسر محمد نواز ظفر، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج سپورٹس اقبال مرتضی حیدر، محمد عباس نقشبندی، پروفیسر ظفر اقبال، پروفیسر عبدالوحید، محمد کاشف بھٹی، محمد عتیق حیدر اور تمام اساتذہ بھی موجود تھے۔ بعد ازاں منتخب ہونے والے منہاج سپورٹس کے عہدیداروں کو اساتذہ اور طلبہ نے مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top