عید کی خوشیاں یتیمو ں کی فلاح و بہبود کے لیے قربان کرنا ہی حقیقی قربانی ہے : حفیظ اللہ جاوید
بے سہارا اور یتیم بچوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے نزول
کا باعث بنتی ہے
خدمت خلق عبادتوں کی روح ہے
تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حفیظ اللہ جاوید کی لاہور کے عہدیداروں سے گفتگو
تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حفیظ اللہ جاوید نے کہا ہے کہ یتیموں پر شفقت حکم خدا اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربت کا حصول بے سہارا اور یتیموں کی سرپرستی میں مضمر ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے چرمہائے قربانی مہم کے سلسلہ میں لاہور تنظیم کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکن قربانی کی کھالیں اسی عظیم مقصد کے لیے اکٹھی کر یں گے۔ عید کی خوشیاں یتیمو ں کی فلاح و بہبود کے لیے قربان کرنا ہی حقیقی قربانی ہے۔ تحریک کے کارکن اسی جذبہ سے سر شار ہو کر گلی گلی دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔ ’’آغوش‘‘ یتیموں کی فلاح و بہبود کا عظیم ترین منصوبہ ہے۔ جو ان لوگوں کے تعاون سے پروان چڑھے گا جو قربانی کے ساتھ ساتھ یتیموں کی کفالت بھی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق عبادتوں کی روح ہے۔ بے سہارا اور یتیم بچوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے نزول کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی سیاست بھی خدمت انسانیت کا نام ہے۔
تبصرہ