بزم منہاج اور منہاج سپورٹس کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ اور کھیلوں کی نمائندہ تنظیم ’’منہاج سپورٹس‘‘ سیشن 10-2009ء کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا پروگرام 24 نومبر 2009ء کو منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن و پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
اس موقع پر پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ منہاج سپورٹس کے نومنتخب عہدیداروں میں محمد شعیب بزمی (صدر)، حافظ شاہد اکرم (نائب صدر)، محمد تنزیل انجم (جنرل سیکرٹری)، محمد مشفق (پریس سیکرٹری)، مرزا محمد اویس بیگ (فنانس سیکرٹری) اوراظہر اقبال (جوائنٹ سیکرٹری) شامل ہیں۔
بزم منہاج کے نومنتخب عہدیداروں میں سے حافظ محمد شکیل اکرم قادری (صدر)، غلام یسین فیضی (نائب صدر)، محمد فرخ سوار (جنرل سیکرٹری)، محمد عاطف (پریس سیکرٹری) محمد شاہجہان (فنانس سیکرٹری) اور محمد محسن شبیر (جوائنٹ سیکرٹری) شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں بزم منہاج اور منہاج سپورٹس کے تمام عہدیداروں نے طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے محنت اور خلوص نیت سے کام کرنے کا عزم کیا۔
اس موقع پر وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری، شیخ الحدیث علامہ معراج الاسلام، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، محمد عباس نقشبندی، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید، پروفیسر ظفر اقبال (چیف الیکشن کمیشن)، نگران بزم منہاج پروفیسر عبدالقدوس درانی، صابر حسین نقشبندی، شبیر احمد جامی، سابق نگران بزم منہاج رانا محمد اکرم قادری، پروفیسر ممتاز الحسن باروی، اجمل خان، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج سپورٹس اقبال مرتضی حیدر، پروفیسرعبدالوحید، کاشف بھٹی، محمد عتیق حیدر اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ بعد ازاں منتخب ہونے والے بزم منہاج اور منہاج سپورٹس کے عہدیداروں کو اساتذہ کرام اورطلبہ نے مبارکباد دی۔
رپورٹ : محمد نواز شریف
تبصرہ