اواگرا کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے : شیخ زاہد فیاض

آزاد ملک ہونے کے باوجود ہمارے فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے کسی اور جگہ ہو رہے ہیں
چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر تبصرہ

قرض پر پلنے والی قومیں ترقی نہیں تنزلی کی طرف بڑھتی ہیں۔ آزاد ملک ہونے کے باوجود ہمارے فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے کسی اور جگہ ہو رہے ہیں۔ اواگرا کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر شیخ زاہد فیاض نے حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی اور اوپر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب اور مہنگائی سے تنگ عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ واپس لے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ قوم کو مایوس کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ عوام کے حقوق کے لئے فعال اور مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایک دوسرے کی کردار کشی کی بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ حکمران ملک اور اس کے غریب عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں۔ حکمران قومی مفاد کے پیش نظر محاذ آرائی چھوڑ دیں اور ملکی استحکام اور عوام کی فلاح کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top