ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دہشت گردی اور بغاوت کے خلاف فتویٰ ایک تحقیقی و اجتہادی کا رنامہ ہے : فرحت حسین شاہ

ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ کا علماء کرام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی اور بغاوت کے خلاف فتویٰ ایک تحقیقی و اجتہادی کا رنامہ ہے۔ اس سے قبل بھی علماء کرام نے دہشت گردی کو حرام قرار دیا جو کہ ایک بیان سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔ لیکن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 150 صفحات پر مشتمل فتویٰ جاری کر کے جہاد، فساد اور بغاوت کا واضح فرق قرآن و حدیث کے مطابق بیان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ نے علماء کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ اب علماء کا فریضہ ہے کہ وہ اس فتویٰ کے خدوخال عامتہ الناس کو روشناس کرائیں تاکہ اہل ایمان اور پاکستانی قوم فساد اور بغاوت کرنے والے لوگوں کی کسی صورت کوئی مدد نہ کریں۔ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ ہم عنقریب پاکستان بھر کے علماء کرام کو اکٹھا کر کے ملک دشمن عناصر کے خلاف عملی تحریک کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر آئے ہوئے علماء کرام نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فتویٰ کو ایک اجتہادی کارنامہ قرار دیا اورحکومت سے اپیل کی کہ وہ اس فتویٰ کی کاپیاں حکومتی سطح پر مغربی دنیا اور دیگر ممالک کے سربراہان کو ارسال کریں تاکہ انہیں اسلام کی حقیقی روح سے روشناس کرایا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top