تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم تربیت قمر جاوید ملک انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے نائب ناظم تربیت قمر جاوید ملک انتقال کر گئے۔ پیر کی رات ساڑھے دس بجے انہیں ان کے آبائی علاقے منڈی بہاؤالدین میں ہارٹ اٹیک ہوا، جس میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قمر جاوید ملک کی اچانک موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحریک منہاج القرآن کے لیے نقصان قرار دیا ہے۔ شیخ الاسلام نے کینیڈا سے اپنے پیغام میں مرحوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، نائب ناظم اعلٰی رانا محمد ادریس، ناظم دعوت میاں عبدالقادرقادری، ناظم تربیت ڈاکٹر تنویر احمد سندھو اور نائب ناظم تربیت غلام مرتضی علوی سمیت دیگر مرکزی قائدین نے بھی قمر جاوید ملک کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ 8 دسمبر کو دوپہر 2:00 بجے دوپہر ان کے آبائی علاقے بھکی شریف، منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top