دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائیہ تقریب آج منعقد ہو گی

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 365۔ایم ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں آج مورخہ 10 دسمبر بروز جمعرات رات 7 بجے "شب دعا" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں حالیہ دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے لیے بلندی درجات، ملکی سلامتی، استحکام اور دہشت گردی سے نجات کے لیے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خصوصی دعا کریں گے۔ جس میں مذہبی، سیاسی، سماجی، طلبہ، اور تاجر راہنماؤں کے علاوہ ہزاروں مرد و خواتین اور بچے شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top