این ایف سی ایوارڈ صوبوں میں احساس محرومی ختم کرنے میں اہم پیش رفت ہے : انوار اختر ایڈووکیٹ
NFC ایوارڈ کی سفارشات کو صدر مملکت جلد از جلد منظوری دیں
انوار اختر ایڈووکیٹ کی پاکستان عوامی تحریک لاہور اور پنجاب کے عہدیداروں سے
ملاقات کے دوران گفتگو
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اورعدم استحکام کی صورتحال میں صوبائی حکومتوں کی یکجہتی کا اظہار قابل قدر اور قابل تحسین ہے۔ وفاقی حکومت ثابت قدمی سےNFC ایوارڈ کو عملی جامہ پہنائے۔ این ایف سی ایوارڈ صوبوں میں احساس محرومی ختم کرنے میں اہم پیش رفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک لاہور اور پنجاب کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی حتمی تشکیل میں وفاق اور پنجاب کی مثبت حکمت عملی سے قومی یکجہتی پیدا ہوگی اور پنجاب کے بارے صوبوں میں احساس محرومی کی فضا میں کمی آئے گی۔ انوار اختر نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت واقعی صوبوں میں احساس محرومی اور تناؤ کو ختم کرنا چاہتی ہے تو این ایف سی کی سفارشات کو صدر مملکت جلد از جلد منظوری دیں۔ این ایف سی ایوارڈ سے ملک میں پس ماندگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحد میں دہشت گردی سے متاثرین کے لیے دیگرصوبوں کی امداد قابل تحسین ہے۔
تبصرہ