تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مسیحی برادری کے اعزاز میں کرسمس تقریب 17 دسمبر کو منعقد ہوگی

تحریک منہاج القرآن کے شعبہ انٹر فیتھ ریلشنز کے زیراہتمام مورخہ 17 دسمبر 2009ء بروز جمعرات دن 10 بجے مسیحی برادری کے اعزاز میں ایک پروقار کرسمس تقریب کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ایک تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہر ہ کرتے ہوئے منہاج القرآن کے مرکز پر ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان میں بسنے والے مسیحی برادری کے سیاسی و مذہبی راہنماؤں کے اعزاز میںHappy Christmas کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مسیحی برادری کے مذہبی، سیاسی اور سماجی راہنماؤں کو دعوت نامے بھیج دئیے گئے ہیں۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادے حسین محی الدین قادری کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top