منہاج القرآن علماء کونسل محرم الحرام میں 100 سے زائد مساجد میں پیغام امام حسین (رض) کانفرنسز کا انعقاد کرے گی : سید فرحت حسین

منہاج القرآن علماء کونسل محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف پیغام عام کرے گی۔سید فرحت حسین کی منہاج القرآن علماء کونس کے ماہانہ اجلاس میں گفتگو

منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم سید فرحت حسین شاہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام منہاج القرآن علماء کونسل ملک بھر کی 100 سے زائد مساجد میں پیغام امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنسز کا انعقاد کرے گی۔ ان کانفرنسز میں سید شہداء امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کی اس عظیم المثال قربانی کو سلام عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کو اجاگر کیا جائے گا۔ سید فرحت حسین شاہ نے اس بات کا اعلان منہاج القرآن علماء کونسل کے ماہانہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کربلا نے اللہ کی بندگی، عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، دینی اقدار کے احیاء اور دنیا میں قیام امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام دین امن ہے، اس لیے منہاج القرآن علماء کونسل محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف پیغام کو عام کرے گی۔سید فرحت حسین نے کہا کہ محرم الحرام میں ہمیں اپنی باہمی نفرتوں اور تفرقہ بازی کو ختم کر کے شہداءکربلا کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کرنا ہوگا۔اجلاس میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی قائدین علامہ محمد حسین آزاد، مولانا محمد عثمان سیالو ی اورامیرآصف اکبر قادری بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top