حضرت امام عالی مقام رضی اللہ عنہ نے عظیم قربانی سے انسانیت کو جو درس دیا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے : ڈاکٹر محمد طاہر القادری

واقعہ کربلا سے ثابت ہے کہ دنیا میں ہمیشہ حق اور سچ ہی کی فتح ہوئی ہے
محرم الحرام کے حوالے سے کینیڈا سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی پیغام

آج دنیا میں ہر طرف امت مسلمہ پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ خطہ ارض انسانیت کے خون سے سرخ ہو چکا ہے۔ انسانی اقدار کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ وقت کے یزید ظلم و ستم کی داستانیں رقم کر رہے ہیں ان کڑے حالات میں ملت اسلامیہ کو فکر و ہمت اور صبر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ واقعہ کربلا سے ثابت ہے کہ دنیامیں ہمیشہ حق اور سچ ہی کی فتح ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بانی و سرپرست اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے محرم الحرام کے حوالے سے کینیڈا سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام عالی مقام رضی اللہ عنہ نے عظیم قربانی سے انسانیت کوجو درس دیا یہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور یہ ان کا دین اسلام اور انسانیت پر عظیم احسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ OIC-UN اور بڑی طاقتیں اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہو سکے اور معصوم لوگوں پر ظلم کا سلسلہ بند ہو سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top