منہاج یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام کی افتتاحی تقریب 23 دسمبر بروز بدھ کو منعقد ہو گی۔

منہاج یونیورسٹی کے شعبہ ’’عربی و اسلامیات‘‘ میں کامیاب ایم فل پروگرام کے بعد اب پی ایچ ڈی (Ph.D) پروگرام کی افتتاحی تقریب 23 دسمبر 2009ء بروز بدھ کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانفرنس ہال (365۔ ایم بلاک ماڈل ٹاؤن) میں دن 12 بجے منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادے حسین محی الدین قادری کریں گے۔ اس پروگرام میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، انچارج پی ایچ ڈی پروگرام ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، جی سی یونیورسٹی لاہور کے شعبہ عربی و اسلامیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس، ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر ظہور احمد اظہر (فیصل آباد یونیورسٹی)، وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری اور پروفیسر ڈاکٹر محمد لودھی شعبہ پولٹیکل سائنس منہاج یونیورسٹی بھی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top