ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پشاور پریس کلب خود کش حملہ کی پر زور مذمت

سرپرست و بانی تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور پریس کلب پر حملہ کی پر زور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدترین انسانیت سوز دہشت گردی ہے اس کی جتنی بھی مذمت اور افسوس کیا جائے کم ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق نہ اسلام سے ہے نہ اسلامی تعلیمات سے ہے۔ اسلام ایسی دہشت گرد کاروائیوں کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مغفرت، اعلیٰ درجات اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ علاوہ ازیں لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top