پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ’’قائد اعظم کا تصور پاکستان‘‘کے عنوان سے سیمینار آج ہو گا
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے 134 ویں یوم ولادت کے موقع پر ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ’’قائد اعظم کا تصور پاکستان‘‘ کا انعقاد آج مورخہ 25 دسمبر 2009ء بروز جمعۃ المبارک دوپہر 10 بجے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن 365۔ ایم بلاک ماڈل ٹاؤن میں کیا جا رہا ہے۔ جس میں جسٹس (ر) جاویداقبال، جسٹس ناصرہ جاوید اقبال، احسان وائیں (ANP)، حمید الدین المشرقی، مہناز رفیع (PML,Q) سہیل اختر (چیئرمین ہیومین رائٹس کمیٹی)، علی حسن (ایم کیو ایم)، کرنل ایل کے ٹریسلر، فردوس جمال (اداکار)، نوبہار شاہ (سربراہ شیعہ پولیٹیکل پارٹی)، عائشہ شبیر، شیخ زاہد فیاض (PAT)، جواد حامد، انوار اختر ایڈووکیٹ (PAT) کے علاوہ دیگر مذہبی، سیاسی، سماجی، تاجر راہنما اور طلبہ راہنما خصوصی شرکت کریں گے۔
تبصرہ