پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو آئین میں مکمل شخصی آزادی حاصل ہے : سہیل احمد رضا

سردار شام سنگھ کو پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا صدر (پردھان) منتخب ہونے پر مبارکباد
سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ننکانہ صاحب کے وزٹ کے موقع پر گفتگو

پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو آئین میں مکمل شخصی آزادی حاصل ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان سکھوں کے مذہبی مقامات گوردواروں کے تحفظ اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل نے سردار رام سنگھ، سردار ڈاکٹر جچال سنگھ، سردار رنجیت سنگھ گرنتھی کی دعوت پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے وزٹ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج اس موقع پر سردار شام سنگھ کو پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا صدر (پردھان) منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے چیئرمین سید آصف ہاشمی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سکھوں کے گوردواروں کے معاملات کا مکمل اختیار پربندھک کمیٹی کے سپرد کر کے سکھ برادری کی دیرانہ خواہش کو پورا کیا ہے۔ سردار شام سنگھ اور ان کی کمیٹی کے دیگر عہدیداران سردار صاحب سنگھ، سردار تارا سنگھ، سردار سورن سنگھ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور جملہ عہدیداران سے قومی امید کرتے ہیں کہ یہ کمیٹی پاکستان میں قیام امن، استحکام اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بسنے والے سکھ برادری کے بنیادی حقوق کی بھی حفاظت کرئے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top