ڈاکٹر علی اکبر الازہری کی اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں شرکت

یہ امر باعث مسرت ہے کہ ماہنامہ منہاج القرآن کے مدیر اعلیٰ، ڈائریکٹر ریسرچ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر منہاج یونی ورسٹی لاہور ڈاکٹر علی اکبر الازہری کھٹمنڈو میں ہونے والی چھ روزہ ورکشاپ میں شرکت کے لیے نیپال تشریف لے گئے ہیں۔ یہ ورکشاپ United Nations Alliances of Civilizations نے کی ہے جس کا دورانیہ 2 جنوری سے 7 جنوری 2010 تک ہے۔

یاد رہے کہ United Nations کے تحت اس ورکشاپ کا پہلا سیشن اکتوبر 2009ء میں بھوربن مری میں منعقد ہوا تھا۔ اس میں پاکستان بھر سے منتخب مذہبی جرائد کے مدیران نے شرکت کی تھی۔ جب کہ موجودہ سیشن میں مذہبی و سیکولر جرائد کے منتخب مدیران مدعو ہیں۔ ان ورکشاپس کا مقصد مدیران جرائد کو عصر حاضر کے بدلتے ہوئے تقاضوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اپنے رسائل و جرائد کے ذریعے امن و آشتی، بین المذاہب رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کا پیغام عام کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top