تعلیم کے بغیر ترقیاتی بحران سے نجات ممکن نہیں : ساجد گوندل

ایم ایس ایم تعلیمی اداروں میں پرامن اور خوشگوار تعلیمی ماحول اور طلبہ میں صحت مند تعلیمی رویے پیدا کر رہی ہے
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجد ندیم گوندل کی علامہ اقبال میڈیکل کالج سے آئے وفد سے گفتگو

علامہ اقبال میڈیکل کالج سے عبدالباسط کی قیادت میں آئے ہوئے طلبہ کے وفد سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم) کے سیکرٹری جنرل ساجد ندیم گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جب ہم ملک کو بحران سے نکالنے کی بات کرتے ہیں یا تباہی کے گڑھے سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں اور انقلابی تبدیلیوں کے دعوے کرتے ہیں تو شعبہ تعلیم کی بنیادی اہمیت و حیثیت کو دانستہ یا نادانستہ نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تعلیم کے حصول کو آسان اور سستا ترین بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ ا نہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تعلیمی اداروں میں پرامن اور خوشگوار تعلیمی ماحول اور طلبہ میں صحت مند تعلیمی رویے پیدا کر رہی ہے۔ اس وقت ملک عزیز طرح طرح کی دھڑے بندیوں، گروہوں اور طبقات کی شدید ترین گرفت میں ہے۔ مذہبی ذوق رکھنے والے طبقے کی قابل ذکر تعداد اپنی مسلکی عصبیتوں کو فرقہ واریت کی حد تک لے آئی ہے۔ موومنٹ طلبہ کو محدود وفاداریوں سے بلند کر کے طبقے، گروہ یا مسلک کے تعصبات کو اپنی ترجیح قرار دینے کی بجائے دین اسلام اور نسبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لڑی میں پرونا چاہتی ہے۔ اس موقع پر موومنٹ کے مرکزی قائدین حافظ تجمل حسین، عبدالغفار اور عابد طاہری بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top