یورپین کونسل کے عہدیداران کی علامہ حسن میرقادری سے تعزیت

گذشتہ دنوں منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری کے بھائی علی اختر قادری آزاد کشمیر میں انتقال کر گئے۔ منہاج القرآن یورپین کونسل کے تمام عہدیداروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علامہ حسن میر قادری سے تعزیت کی۔ عہدیداروں میں سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان، صدر سید ارشد شاہ، سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری، جنرل سکریٹری حاجی محمد اصغر، ڈائریکٹرمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ اقبال اعظم، صدر MPIC اعجاز احمد وڑائچ، سیکرٹری سید جمیل شاہ، ناظم رابطہ محمد شفیق اعوان، سرپرست میڈیا کوآرڈینیشن بیورو محمد شکیل چغتائی، صدر MCB یورپ راؤ خلیل احمد، سیکرٹری نوید احمد اندلسی، کوآرڈینیٹر سمیع اللہ وڑائچ اور کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ نے امیر یورپ علامہ حسن میر قادری سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر فیض احمد، جنرل سکریٹری محمد ارشاد، پریس سکریٹری محمد آصف، مجلس شوریٰ کے صدر خضر حیات تارڑ اور انتظامیہ کے دیگر اراکین نے بھی علامہ حسن میر قادری سے تعزیت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top