گیس اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تحریک منہاج القرآن لاہور کا پرامن احتجاج کا اعلان

حکومت فوری طور پر گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پائے
تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اعلان

تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس امیر تحریک لاہور ارشاد طاہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں گیس (CNG) اور بجلی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کے خلاف پرامن احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ لاہور میں 9 جنوری 2010ء (بروز ہفتہ) کو سہ پہر 3 بجے لاہور پریس کلب (شملہ پہاڑی) پرامن احتجاجی مظاہر ے کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں حنیف قادری، محمود علی چوہدری، حفیظ اللہ جاوید، ڈاکٹر شبیر احمد، ڈاکٹر قاشر رفیق، اشرف گوندل، میاں رائیس احمد، شبیر حسین دیو، رمضان ایوبی، الیاس ڈوگر، راجہ محمود عزیز، میاں ممتاز حسین، سلطان چوہدری، میاں ارشد اور محمد آصف بھی موجود تھے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس اور بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے اور لوڈشیڈنگ میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ حکومت فوری طور پر گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لے اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پائے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باوجود غریب شہریوں کو ہزاروں کے بل قوم کو مایوس کرنے کی سازش ہے۔ لوڈ شیڈنگ نے ملک کو جنگل اور صحرا میں تبدیل کر دیا ہے۔ مہنگائی، قیمتوں میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ کے دور میں کوئی عوام کا پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ عوام کے حقوق کی بازیابی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرئے۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرئے۔ارشاد طاہر نے بتایا کہ پرامن احتجاجی مظاہر ے میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان، اساتدہ، وکلاء، سماجی شخصیات، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top