منہاج القرآن مغل آباد (راولپنڈی) میں حلقہ درود کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن مغل آباد راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام تحریک منہاج القرآن مغل آباد راولپنڈی کینٹ پی پی 10 کے ناظم مالیات محمد زاہد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔ محفل کے مہمان خصوصی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن مغل آباد سید شبیر حسین شاہ تھے۔ ا یم ایس ایم راولپنڈی میڈیکل کالج کے کنوینئر ملک محمد انجم ناظم نے پروگرام کی صدارت کی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے حافظ محمد اشتیاق کے علاوہ تحریک سے وابستہ اورغیر وابستہ احباب نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ حلقہ درود کے اس پروگرام میں علاقہ بھر سے اکٹھا کیا جانے والے درود پاک کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس محفل کا مقصد گوشہ درود کے درود پاک کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانا ہے۔ محفل میں حافظ محمد اشتیاق کنوینئر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی نے دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top