مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ روالپنڈی کا ماہانہ اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیر اہتما م ماہانہ اجلاس جنرل سیکرٹری صغیر علی مصطفوی کے گھر منعقد ہوا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر علی رضا چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ ایم ایس ا یم راولپنڈی کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ تلاوت و نعت کے ساتھ اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ سیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ صدر نے ہاوس کو اجلاس کو ایجنڈا بتایا۔ ایجنڈے میں فروع امن مہم (15 دسمبر تا 19 فروری)، نئے طلبہ تک پیغام پہنچانا، پی پی سطح کی نئی تنظیمات بنانا اور حلقہ دردو کا قیام شامل ہے۔

اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ 5 فروری 2010ء کو کمیٹی چوک پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک کیمپ لگایا جائے گا، جس کے ذریعے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فروغ امن کے حوالے سے یونیورسٹیز میں سمینار منعقد کیے جائیں گے جبکہ امن ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے لوگوں کو فروغ امن سیمینارز کے دوران مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سے وابستہ کیا جائے گا۔ جن حلقہ جات میں ایم ایس ایم کی تنظیمات نہیں ہیں وہاں تنظیم سازی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حلقہ جات کا قیام اور ان کی موومنٹ کے ذریعے رجسٹریشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس کا اختتام ملکی ترقی و سلامتی کی دعاوں سے ہوا۔ اس موقع پر محمد اشتیاق نے ملکی سالمیت، خوشحالی اور ایم ایس ایم کی ترقی کے لیے دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top