معروف عالم دین صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی کو تحریک منہاج القرآن (شعبہ دعوت) کا ناظم مقرر

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے معروف عالم دین صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی کو تحریک (شعبہ دعوت) کے ناظم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بعد ازاں ان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس مین نائب ناظم اعلی (شعبہ دعوت) علامہ رانامحمد ادریس نے صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی سے حلف لیا۔ علاوہ ازیں تحریک کے شعبہ دعوت کے اندرون اور بیرون ممالک کے مذہبی سکالرز علامہ شکیل ثانی، علامہ علی اختر اعوان، علامہ نصیر احمد صدیقی، علامہ وقاص علی قادری، علامہ اعجاز ملک، علامہ افضال قادری اور علامہ رضا قادری نے صاحبزادہ ظہیر نقشبندی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top