تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کا جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے (ر) کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے جسٹس خلیل الرحمان رمدے (ر) کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور انہیں تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔مرکزی قائدین نے ان کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات و بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد میں مرکزی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم اجتماعات محمد جواد حامد، ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی علامہ محمد شاہد لطیف، انعام اللہ خان اور حاجی محمد اسحاق بھی شریک تھے۔علاوہ ازیں اس موقع پر جسٹس خلیل الرحمان رمدے (ر) کے بھائی میاں اسد الرحمان (MNA) بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے انگریز ی ترجمہ عرفان القرآن اور المنہاج السوی کا تحفہ بھی دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top