جہلم میں ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ پروگرام کا آغاز

تحریک منہاج القرآن نے ’’ آئیں دین سیکھیں‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا مرکزی نائب ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے افتتاح کیا۔ ’’ آئیں دین سیکھیں‘‘ کے عنوان سے یہ پروگرام سہ روز پر مشتمل ہے۔ علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ہر اس شخص کے لئے ہے جو دین کے بنیادی مسائل سے آ گہی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے عام آدمی تک دین کو انتہائی آسان انداز میں پہنچانے کے لیے 40 صفحات پر مشتمل ایک کتاب مرتب کی ہے۔ جس کا نصاب مرتب کرنے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری سے بھی خصوصی طور پر رہنمائی لی گئی ہے۔ جہلم میں اس سلسلے کا پہلا باقاعدہ پروگرام 22 ,23 اور 24 جنوری 2010ء کو منہاج اسلامک سنٹر جادہ کی نئی بلڈنگ میں منعقد ہو گا۔

پروگرام کے انچارج پروفیسر محمد اکرم مدنی آئیں دین سیکھیں کے خواہشمند خواتین و حضرات سے مذکورہ تین یوم روز دو گھنٹے کی نشست کرے گے جو کہ شام 3 تا 5 بجے تک ہو گی۔پروفیسر محمد اکرم مدنی عوام کو نصاب یاد کروا کر بعد ازاں عملی طور پر شرکا ء سے سوال و جواب کی نشست بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top