تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ماہانہ درس قرآن - دسمبر 2009

تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ماہانہ درس قرآن 21 دسمبر 2009ء کو راولپنڈی پریس کلب میں ہوا، جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی حافظ عبد الجبار عباسی نے کی جبکہ نائب امیر پنجاب انار خان گوندل اور منہاج القرآن القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے ناظم سعید اقبال راجہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا۔ اس موقع پر ظل حسین منہاجین نے تلاوت اور ناظم تحریک منہاج القرآن راولپنڈی محمد سرور نے ثناء خوانی مصطفیٰ کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض مظہر الحق اعوان نے انجام دیئے۔

منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت کے نائب ناظم علامہ اختر علی اعوان نے درس قرآن دیا۔ تقریب میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سیکیورٹی ٹیم نے حافظ عمران اختر سپورٹس سیکرٹری یوتھ لیگ راولپنڈی کی سربراہی میں انتظامیہ کے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محمد عرفان یوسف نے ایم ایس ایم کی نمائندگی کی۔ پروگرام میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کی جانب سے ایک سٹال ’’آئیے ممبر بنیں‘‘ بھی لگایاگیا تھا، جس کے ذریعے لوگوں کو تحریک منہاج القرآن کا ممبر بنایاگیا۔ درس قرآن کے بعد مشتاق نور مغل ایڈوکیٹ کی دعا سے پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

محمد اشتیاق (میڈیا سیکرٹری موومنٹ راولپنڈی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top