تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کا حبیب احمد کوکب سے اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے جیو ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر کرنٹ افیئرز حبیب احمد کوکب کے والد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ حبیب احمد کوکب کے والد عبدالغني بدھ کی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ناظم امور خارجہ جی ایم ملک کی سربراہی میں وفد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرکزی قائدین نے مرحوم کي بلندي درجات کے ليے فاتحہ خوانی بھی کی۔ دریں اثناء ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم پروڈکشنز شفیق الرحمن سعد، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، کالج آف شریعہ کے سیکرٹری میاں محمد عباس نقشبندی اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف نے حبیب احمد کوکب سے تعزیت کی ہے۔ قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top