تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام باران رحمت کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی

گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے سامنے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ نماز کی امامت اور دعا تحریک منہاج القرآن کے دارلافتاء کے سربراہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے کروائی۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداروں اور منہاج یونیورسٹی کے طلبہ کے علاوہ لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق ہاتھ الٹے کر کے اللہ تعالی کی بارگاہ میں باران رحمت کے لیے دعا کی گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top