منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام منہاج سکولز کے سالانہ امتحان 2010 یکم مارچ سے شروع ہونگے : سیف اللہ بھٹی

منہاج ایجوکیشن بورڈ نے منہاج سکولز کے سالانہ امتحانات سال 2010ء کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق منہاج سکولز کے سالانہ امتحان 2010 یکم مارچ سے شروع ہو رہے ہیں۔ منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔ منہاج ایجوکیشن بورڈ کے کنٹرولر امتحانات سیف اللہ بھٹی کے مطابق سالانہ امتحانات میں ملک بھر کے سینکڑوں منہاج سکولز کے ہزاروں طلبہ حصہ لیں گے۔ منہاج ایجوکیشن بورڈ نے ملک بھر میں ہونے والے امتحانات کے لیے منہاج القرآن ماڈل سکولز کو سنٹر بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top